دہلی(جیوڈیسک)دہلی کی سیشن کورٹ نے پاکستانی خاتون نزہت جہاں کو بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا۔دہلی دہلی کی سیشن کورٹ نے پاکستانی خاتون نزہت جہاں کو بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ نزہت جہاں نے تیس سال پہلے بھارتی شہری سے شادی کی تھی۔
اپنے فیصلے میں عدالت نے فی الفور نزہت جہاں کو پاکستان واپس جانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے بعد گلفام اور نزہت جذباتی ہوگئے۔ نزہت کا کہنا ہے کہ اب اس کا پاکستان میں کوئی نہیں۔ واضع رہے کہ نزہت جہاں نے 1983 میں بھارتی شہری گلفام سے شادی کی تھی۔