لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں جلوہ بکھیرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’بن روئے‘‘ 7 اگست کو بھارت میں ریلیز کی جائے گی۔
پاکستان فلم ’’بن روئے‘‘عید کے موقع پر بھارت بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی تاہم ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعد فلم کی بھارت میں نمائش روک دی گئی تھی جس کے بعد اب بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس ‘‘سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’بن روئے‘‘ 7 اگست سے بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم میں اداکارہ ماہرہ خان کے علاوہ ہمایوں سعید نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ اس رومانوی فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں فلم’’بن روئے‘‘ کی نمائش روکے جانے کے باوجود عید کے موقع پر بھارتی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دی گئی تھی۔