پاکستانی فلم ”لمحہ ”نے دو اور عالمی اعزاز جیت لیے

Pakistani

Pakistani

نیویارک (جیوڈیسک) پاکستانی فلم لمحہ نے دو اور عالمی اعزاز جیت لیے ، Seedlings کے نام سے مشہور فلم لمحہ نے سارک فلم ایوارڈ 2013 میں بہترین اداکارہ سمیت دو اہم ایوارڈ حاصل کئے ۔ نوے منٹ کی دورانئے کی اس فلم کی پروڈیوسر مہر جعفری ہیں جسے مجاہد منصور نے ڈائیرکٹ کیا ہے، اداکار مہب مرزا کے مد مقابل فلم میں مرکزی کردار آمنہ شیخ کا ہے جو کہ اصل زندگی میں بھی انکی شریک حیات ہیں۔

نیویارک سٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور واشنگٹن ڈی سی کے جنوبی ایشائی فلمی میلے میں ایوارڈز جیتنے کے بعد مہر جعفری کی یہ پیشکش دو ہزار تیرہ کے سارک فلم ایوارڈز میں بھی دو اعزات اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں سارک فلم ایوارڈز کی تیسری تقریب میں فلم لمحہ سیڈلینگز میں آمنہ شیخ کی کارکردگی کے لئے انہیں بہترین اداکارہ کا یوارڈ جبکہ فلم کو بیسٹ فیچر فلم کے شعبے میں سلور میڈل سے نوازا گیا ہے۔