لاہور (جیوڈیسک) سنیئر اداکار وہدایتکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ یہ فلمسازی کے لیے بہترین وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت کوششوں کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری نے نئے سفر کا آغاز کیا ہے ۔
جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ اگر ہم ماضی کی غلطیوں کو دہرانے لگے تو کامیابیوں کا یہ سفر رک جائے گا۔
جاوید شیخ نے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی بڑی وجہ اچھا اسکرپٹ اور عمدہ پروڈکشن ہے، اسی طرح فلم انڈسٹری میں بھی اسی رحجان کو تقویت دینے کی ضرورت ہے ۔ ان دنوں ذاتی پروڈکشن کی فلم کا پیپرورک مکمل کیا جارہا ہے۔