کراچی (جیوڈیسک) ونڈر ویمن اور سپر گرل اب پاکستان کی ٹی وی اسکرین پر دھوم مچانے آ رہی ہے، پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ ٹی وی سیریز برقع ایونجر آپ جیو تیز پر ہر اتوار کی شام 6 بج کر 2 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ برقع ایونجر کی کہانی ایک خاتون اسکول ٹیچر کے گرد گھومتی ہے، جو شدت پسند سوچ اور تعلیم دشمن عناصر کے خلاف سر گرم عمل ہے۔
لڑکی مارشل آرٹ کی ماہر ہو تی ہے لیکن برقع کے پیچھے اپنا چہرہ چھپاتی ہے، Vadero Pajero کا کردار کرپٹ سیاستدان، اور بابا بندوق شیطانی جادوگر کا کردار نبھاتا ہے۔
جبکہ آشو اور اس کے 2 بھائی پالتو بکروں کے شوقین بچوں کا کردار ادا کرتے ہیں، ہائی پاورڈ کمپیوٹر گرافکس پر بنی اس سیریز سے بچے خوب انجوائے کریں گے، پاکستان کے مشہور گلور کاروں کے گانوں کا بیک گراونڈ دیا گیا ہے۔