کراچی(جیودیسک)جرمنی میں جاری نمائش میں پاکستان کوپھلوں کی ایکسپورٹ کے لیے پہلی بار مغربی افریقی ممالک سے آرڈر مل گئے، آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کے مطابق نمائش میں پاکستان کو مجموعی طور پر 25 لاکھ یورو کے برآمدی آرڈرز ملے ہیں۔
پہلی بار مغربی افریقہ کے کئی ممالک نے بھی پھلوں کے لیے آرڈرز دیے ہیں۔ وحید احمد کے مطابق نمائش میں40 ممالک کے300 سے زائد نمائندوں نے پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک برطانوی سپر اسٹور کے وفد نے بھی پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور پھل خصوصا آم درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔