پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 4 وکٹ سے ہرا دیا

Pakistan Win

Pakistan Win

ہمبن ٹوٹا (جیوڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹ سے ہراکر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے صہیب مقصود 89 اور فواد عالم 62 رنز نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہو ئے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کرپہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، ابتداء میں پاکستان نے میزبا ن سری لنکا کو دبائو میں لیا اور ابتدائی 4 وکٹیں 75 رنز پر حاصل کرلیں لیکن میتھیوز 89 اورجے وردھنے 63 نے سری لنکا کو اچھی پوزیشن میں پہنچاتے ہو ئے 275 کے مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بارش سے متاثر ہونے والے والا میچ جو 45 اوورز فی اننگ کردیا گیا تھا پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں ہی وکٹیں گنوانا شروع کر دیں تاہم صہیب مقصود اور فواد عالم کی پارٹنر شپ میں پاکستان نے سری لنکن بولرز کو قابو کیا اور بعد میںپاکستان کو فتح کے قریب تر لاکھڑا کیا ۔253 رنز کے مجموعے پر فواد عالم 62 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،اس موقع پر شاہد خان آفریدی بیٹنگ کے لئے کریز پر آئے انہوں نے صہیب مقصود کا اچھا ساتھ دیا اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔شاہد آفریدی 14 اور صہیب مقصود 89 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ صہیب مقصود کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہتری کھلاڑی قرار دیا گیا۔