پاکستان کا پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 245 رنز کا ہدف

Pakistan

Pakistan

ہرارے (جیوڈیسک) ہرارے پاکستان کی زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ نے شاندار نصف سنچری بنائیں۔ سیریز کے پہلے میچ میں مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس کو چھپن رنز کے مجموعے پر پہلا نقصان ہوا۔

اوپنر احمد شہزاد چوبیس رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹے، ناصر جمشید بھی ستائیس رنز پر کیچ آٹ ہو گئے جس کے بعد مصباح الحق اور محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کیساتھ ننانوے رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد حفیظ نے کیریر کی 18 ویں نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 70 رنز اسکور کیے۔ مسلسل پچاسویں ون ڈے میچ کی قیادت کرنیوالے مصباح الحق نے 30 ویں نصف سنچری مکمل کی۔ شاہد آفریدی گیارہ رنز بنا کر آٹ ہوئے۔