کراچی (جیوڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے آموں کی برآمد کا ہدف حاصل کرلیا، مئی سے ستمبر تک 1 لاکھ 65 ہزار ٹن آم کیبرآمدسے ملک کو 6 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے ۔فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کے مطابق آموں کے بہتر معیارکے باعث مشرق وسطی اور یورپ کو برآمد میں اضافے علاوہ جاپان اور اسٹریلیا کی نئی منڈیا ں بھی ملک کو حاصل ہوئی ہیں۔
گزشتہ سال 1 لاکھ 18 ہزار ٹن آم برآمد ہوئے تھے جبکہ رواں سال 1 لاکھ 65 ہزار ٹن آم بیرون ملک بھیجے گئے ہیں۔ ملک کو ایکسپورٹ سے 6 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ وحید احمد کے مطابق پابندیوں کے باعث اس سال بھی ایران کو آم نہیں بھیجا جاسکا ہے جس سے ملک مزید 30 ہزار ٹن کی منڈی سے محروم رہا ہے۔