پاکستان میں پہلی بار ہونیوالے انڈر سکسٹین فٹ بال کوالیفائر کی تیاریاں مکمل

Football

Football

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں پہلی بار ہونے والے اے ایف سی انڈر سکسٹین فٹ بال کوالیفائر کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، نوجوان کھلاڑی بھی اچھی کاکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں۔ جونیئر سطح پر ہی سہی لیکن پنجاب سٹیڈیم لاہور کا یہ میدان غیر ملکی کھلاڑیوں سے سجنے والا ہے۔

اے ایف سی انڈر سکسٹین فٹ بال کوالیفائر کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی ہے جس کے لیے میدان سج چکا ہے اور اب بس میلہ لگنے کا انتظار ہے اور جونیئر کھلاڑی اس میلے میں رنگ بھرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز پچیس ستمبر سے ہو رہا ہے اور تمام میچز پنجاب سٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

جس میں سری لنکا’ ایران اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، جونیئر ٹیم کے کوچ حسن بلوچ بھی اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے کراچی میں شیڈول تھا لیکن امن و امان صورتحال کی وجہ سے میچز لاہور میں شفٹ کیے گئے ہیں۔