پاکستان میں پانچ سال کے دوران سرمایہ کاری میں 42 فیصد کمی

Investment

Investment

کراچی (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری بیالیس فیصد کم ہو گئی۔ ملکی بچت کے حجم میں بھی تیس فیصد کمی ہو گئی۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران کرپشن، امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور توانائی کے بحران نے معیشت کا حلیہ بگاڑ دیا۔

آئی ایم ایف کے اعداد و شمارکے مطابق دوہزار آٹھ میں ملک میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم جی ڈی پی کابائیس فیصد تھا جودوہزار تیرہ میں کم ہوکر صرف تیرہ فیصد رہ گیا۔دوہزار آٹھ میں ملکی بچت جی ڈی پی کی سترہ فیصد پر موجود تھی جو دوہزار تیرہ میں کم ہوکر بارہ فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔