اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی جھنڈا کسی سیاسی جماعت کیلیے استعمال نہیں ہو سکتا۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق 1957 اور 1964 میں بنائے گئے قواعد میں قومی پرچم کے تقدس اور احترام کو قانونی حیثیت دی گئی۔
پاکستانی پرچم کو کسی ادارے کے ٹریڈ مارک یا ڈیزائن کے طور پراستعمال نہیں کیا جا سکتا۔ قومی پرچم کو23 مارچ، 14اگست اور 25 دسمبر یاگزیٹڈ قومی دن پر ہی پرائیویٹ عمارتوں پر لہرایا جا سکتا ہے۔
صدر، وزیر اعظم، گورنرز، وزرا، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور چیف الیکشن کمشنر کی رہائش گاہوں اور گاڑیوں پر عام دنوں میں جھنڈا لہرایا جا سکتا ہے۔ قواعد کے تحت عام دنوں میں صرف پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیوں، عدالتوں سمیت سرکاری عمارتوں پر ہی پرچم لہرایا جا سکتا ہے۔