پنجاب میں سیلاب متاثرین کو اربوں روپے کا پیکج فراہم کیا ہے: عرفان دولتانہ

Lahore

Lahore

لاہور : مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کو اربوں روپے کا پیکج فراہم کیا ہے جبکہ پرویزخٹک صرف نعرے لگانے تک محدود ہیں۔خیبرپختون خواہ میں امن وامان کی حالت بہتر بنانے کے لئے پرویز خٹک کچھ نہیں کر سکے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔

پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام ضروری ا قدامات اٹھائے جا رہے ہیںـعوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہےـپنجاب میں پولیس کو پہلے بھی وسائل فراہم کئے ہیں آئندہ بھی مزید وسائل دیں گےـپولیس جانفشانی سے فرائض سر انجام دے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھےـانہوں نے کہاکہ انسداد دہشت گردی فورس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گاـانسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں کے لئے جدید تربیت کا اہتمام کیا جا رہا ہےـ

محکمہ انسداد دہشت گردی کی سٹرکچرنگ کا عمل جلد مکمل کیا جائےـجیلوں میں موبائل فونز کے مکمل سدباب کے لئے موثر اقدامات کئے جائیںجبکہ خیبرپختون خواہ میں جرائم کی شرح خطر ناک حدتک بڑ ھ گئی ہے اور یہاں عوام کے تحفظ کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ،پرویزخٹک عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ناچ گانے میں مصروف ہیں۔