تہران (جیوڈیسک) پاکستانی بحری بیڑہ ایران کیساتھ مشترکہ بحری مشقوں کے لیے بندر عباس پہنچ گیا۔ ایرانی بحریہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی بحری بیڑے میں ایک میزائل شکن بحری جہاز، ایک لاجسٹک جنگی جہاز اور ایک جدید آبدوز شامل ہیں۔
آبنائے ہرمز میں ایران اورپاکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں منگل سے شروع ہوں گی۔ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی بیڑہ ایرانی حدود میں 4 روز قیام کریگا۔