کراچی (جیوڈٰسک) پاکستان فٹ بال ٹیم کا دورہ بنگلا دیش منسوخ ہو گیا ہے،قومی ٹیم کو ساف چیمپین شپ سے پہلے ڈھاکا میں دو انٹرنیشنل میچز کھیلنے تھے۔ بنگلا دیش کے اندورنی سیاسی حالات میں مختلف جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد بنگلا دیش فٹبال فیڈریشن نے پاکستان ٹیم کی میزبانی سے معذرت کر لی ہے۔
بنگلادیشی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر معمولی حالات کے باعث ٹیم پاکستان کی میزبانی کرنا ممکن نہیں، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 13 اور 16 اگست کو دو میچز ڈھاکا میں ہونے تھے ،اب ساف فٹ بال چیمپین شپ کی تیاری کے لیے پاکستان فٹ بال ٹیم 20 اگست کو افغانستان کے خلاف کابل میں میچ کھیلے گی، ساف چیمپین شپ یکم ستمبر سے نیپال میں شروع ہو گی۔