آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 27دسمبر سے سعودآباد ملیر میں ہو گا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب سعود آباد اور نیشنل بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام “آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ” کا آغاز 27دسمبر2014ء سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس سعود آباد ملیر پر ہوگا۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان سطح پر منعقد اس بڑے فٹ بال ایونٹ میں شہر قائد کی معروف لوکل فٹ بال ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے مشہور ڈیپارٹمنٹل فٹ بال کلب حصہ لیں گے۔