کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے سپر لیگ میچ کے دوران کراچی یونائٹیڈ نے مد مقابل مہمان ٹیم خیبر گرین فاٹا کو 2-0سے شکست دیدی کراچی یونائٹیڈ کی جانب سے کھیل کے 11ویں منٹ میں عدنان سنیئر اور 32ویں منٹ میں آصف نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
جبکہ مہمان ٹیم خیبر گرین فاٹا کے فارورڈ نے گول کرنے کے کئی آسان مواقع ضائع کردیئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف اسپورٹس میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل اور اسحاق عثمان کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزینگ سیکریٹری ضمیر السلام اور ایم اے خالد این بی پی بھی موجود تھے سپر لیگ میں کھیلے گئے میچ کو نیشنل ریفری انیس اختر بلوچ ،عبدالغفور بلوچ ،خالد ممتاز جمی اور سراج الدین طالب نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض منور خان نے انجام دیئے۔