کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں نوجوان اور کم عمر کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی یونائٹیڈ نے عرفان میموریل لانڈھی کو 6-0سے شکست دیکر 3قیمتی پوائنٹ حاصل کرکے لیگ میچوں میں مجموعی طور پر 6پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست رہنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
کھیل کے دوران کراچی یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں علی رضا نے 2،جنید ،عمران ،آصف اور عاصم نے ایک ایک گول اسکور کئے عرفان میموریل کھیل کے دوران باجوود کوشش کے گول اسکور کرنے میں ناکام رہی کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی انٹر نیشنل فٹ بالر نقی خان اور نسیم اختر کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔
اس میچ کو نیشنل فٹ بال ریفری انیس اختر ،عبدالغفور بلوچ ،خالد ممتاز جمی اور سراج الدین طالب نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔