آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ سپر لیگ میچ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ نے خیبر پختونخواہ پولیس کو شکست دیدی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ کے اہم لیگ میچ میں اسٹیٹ لائف کی ٹیم نے مضبوط حریف اعظم اسپورٹس کو 3-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے ماجد نے 2اور یوسف نے ایک گول اسکور کیا جبکہ اعظم اسپورٹس کا واحد گول ثاقب نے کیا کھیل کے دوران اعظم اسپورٹس نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے سپر لیگ مرحلے کے میچ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم نے مد مقابل خیبر پختونخواہ پولیس کی ٹیم کو 3-2سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کھیلے دوران ابتداہی سے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے جسکے نتیجے میں کے پی ٹی کی جانب سے جلیل،وسیم اور زاہد نے شاندار گول کئے جبکہ کے پی کے پولیس جانب سے رشید اور منیب نے گول اسکور کیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کوارڈینٹر حاجی غلام محمد خان کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کوارڈینٹر این بی پی جاوید اقبال ،عظمت اللہ خان ،ایم اے خالد ،ضمیر السلام ،امیر محمد خان ،رئیس احمد،منور خان اور دیگر موجود تھے اس موقع پر حاجی غلام محمد خان نے قومی سطح پر شاندار فٹ بال ایونٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے آرگنائزینگ سیکریٹری ضمیر السلام اور دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نصیر عمر بلوچ ،عمر بلوچ ،خالد ممتاز جمی ،انیس اختر اور سراج الدین طالب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔