آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر اور نیشنل بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام ملیر اسپورٹس کمپلیکس سعود آباد کے سبزہ زار پر آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک آف پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ کا آغاز آج سے ہوگا۔

پہلے رائونڈ کے آغاز پر ڈسٹرکٹ سائوتھ کی معروف ٹیم ینگ تغلق لیاری ڈسٹرکٹ ملیر کی معروف ٹیم آزاد الیون میمن گوٹھ مد مقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح ایک ہفتے بعد ہوگا جس کے مہمان خصوصی نیشنل بنک آف پاکستان آفیسر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محسن جمیل اور اسپورٹس کوارڈینٹر قمر علی ہونگے۔

Football Tornament

Football Tornament