کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ “اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا گزشتہ کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں عرفان میموریل شہید فٹ بال کلب لانڈھی نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ملیر اسٹار کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کرلی۔
کھیل کے دوران مقابلہ2-2 گول سے برابررہا عرفان میموریل شہید فٹ بال کلب کی جانب سے فضل اور ایاز سموں نے جبکہ ملیر اسٹار کی جانب سے عمران نے دو خوبصورت گول اسکو ر کئے ملیر اسٹار کی ٹیم دوران کھیل نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایوسی ایشن ایسٹ کے سنیئر نائب صدر محمد رحیم کا تعاون پہلے کوارٹر فائنل کی دونوں ٹیموں سے کرایا گیا۔
اس موقع پر نائب صدر سید عثمان شاہ ،سیکریٹری کیپٹن عبیدا اللہ خان ،ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ضمیر السلام ،اجمل خٹک معروف سماجی رہنماء امیر محمدخان و دیگر موجود تھے میچ نیشنل ریفری عبدالغفور بلوچ ،خالد ممتاز جمی اور سراج الدین طالب نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔