آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک آف پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ میں سندھ مسلم گذری اور بسم اللہ اسپورٹس کی کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں سندھ مسلم فٹ بال کلب گذری نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد کمزور حریف صابر اسپورٹس کو 6-0کے مارجن سے شکست دیکر شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

صابر اسپورٹس کی ٹیم کھیل کے دوران مکمل بے بسی کا شکار رہی اور کوئی بھی گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بسم اللہ اسپورٹس اسٹل ٹائون نے مد مقابل فضل میموریل فٹ بال کلب کو 3-1سے ٹھکانے لگا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیل کے پہلے ہاف میں بسم اللہ اسپورٹس کو 2-0سے برتری حاصل تھی جو ان کے کھلاڑیوں محمد عمر اور عاطف احمد نے کئے تھے دوسرے دورانیہ میں ارسلان نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-0کردیا۔

جبکہ فضل میموریل کی جانب سے امجد نے کھیل کے اختتامی لمحات میں ایک گول اسکور کرکے خسارے میں کمی کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے اور مقابلہ 3-1پر اختتام پذیر ہوا ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ضمیر السلام کے اعلامیئے کے مطابق آج دوسرے رائونڈ میں ینگ پی آئی بی کا مقابلہ الواجد اسپورٹس سے ہوگا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے ان میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر ،خالد ممتاز جمی اور سراج الدین طالب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Football Tournament

Football Tournament

جاری کردہ۔ شیر افضل ۔میڈیا کوارڈینٹر