آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ میں سرحد اسپورٹس نے فرنٹیر سٹی کو پیش قدمی سے روک دیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کمپلیکس پر جاری “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے بلوچ یوتھ ملیر نے مد مقابل امتیاز اسپورٹس کو ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے رحمن اور شامیل نے جبکہ امتیاز اسپورٹس کا واحد گول شہروز احمد نے اسکور کیا۔

دوسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل سرحد اسپورٹس ملیر نے مضبوط حریف فرنٹیر سٹی کو 2-0سے زیر کردیا فاتح ٹیم کے لقمان اور رضوان نے گول اسکور کیا۔ تیسرے میچ میں صاحبداد محمڈن نے آصف کے گول کی بدولت کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کو 1-0سے ڈھیر کردیا جبکہ ٹورنامنٹ می کھیلے گئے۔

چوتھے میچ میں اصلاح بلوچ نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم بلوچ مجاہد کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ہرادیا دوران کھیل کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے نائب صدر عبدالعزیز کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر ،عمر بلوچ ،خالد ممتاز جمی،سراج الدین طالب اور شوکت حسین نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل بھی موجود تھے۔

Football Tournament

Football Tournament

جاری کردہ۔ شیر افضل، میڈیا کوارڈینٹر