پاکستان سے جب تک جبری پرچی سسٹم اوربھتہ مافیا پہ عملی طور پہ قابو نہیں پایا جاتا اس وقت تک پاکستان عملی کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا
Posted on August 27, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی: سولنگی اتحاد کے چیرمین امیر علی سولنگی نے کہا کہ پاکستان سے جب تک جبری پرچی سسٹم اور بھتہ مافیا پہ عملی طور پہ قابو نہیں پایا جاتا اس وقت تک پاکستان عملی طورپہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا اور نہ ہی پاکستان میں امن کا نفاذ ہو سکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہر جگہ پہ پرچی سسٹم ہے نہ جانے یہ سسٹم کیوںبن گئے اور ہونا تو یہ چاہیے کہ تھانے اس کے خلاف ایکشن لے الٹا پولیس اسٹیشن ان کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی کی راہ میں بھتہ مافیا بہت بڑی رکاوٹ ہے اگر حکومت نے اس پہ حقیقی طور پہ کوئی قانون سازی کر کے اس پہ عمل نہ کیا تو یہ ملک کے لئے بہت بڑا خطرہ ثابت ہو گا لہذا حکومت فوری طور پہ ملک پاکستان کی سالمیت کے لئے اس کے خلاف عملی اقدام کرے۔