افواج پاکستان ہماری عزت ہیں اور ہم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملک ارشد محمود

PPP

PPP

گوجرانوالہ : پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر پنجاب کے آرگنائزر، مشیر وزیر اعظم آز اد جموں و کشمیر ملک ارشد محمود نے کہا ہے کہ کرہ ارض میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دن کے اُجالے اور رات کی تاریکی میں پائوں تلے روند کر نہتے، بے گناہ انسانوں کے قتل عام کا تسلسل جاری رکھنے پر مقبوضہ کشمیر کی دھرتی وادی موت کا منظر اختیار کر چکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں پرامن نہتے، آزادی پسند مرد و خواتین کا بلاجواز قتل عام 8 لاکھ بھارتی قابض افواج اور پیرا ملٹری ٹروپس کے مظالم ،شہری اور انسانی حقوق کی کھلے عام پامالیوں اور کریک ڈائون ،نوجوانوں کو اغوا کرنے کے بعد موت کے گھاٹ اتارنے کی بڑھتی ہوئی تشویشناک صورتحال کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہو گی،مشیر وزیر اعظم آز اد جموں و کشمیر ملک ارشد محمود نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ،دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جس طرح ڈیڑھ کروڑ کشمیر ی عوام کے حق خود ارادیت کو دنیا بھر کے فورمز پر اجاگرکیا اسی کشمیر پالیسی کو عصر حاضر میں جاری رکھنے کی ناگزیر ضرورت ہے،مشیر وزیر اعظم آز اد جموں و کشمیر ملک ارشد محمود نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فراڈ الیکشن کے ذریعے عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے بھارت مشن 44پلس پر کام کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کر کے کشمیر کو اپنے اندر ضم کرنا چاہتا ہے کشمیری ایسی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

مشیر وزیر اعظم آز اد جموں و کشمیر ملک ارشد محمود نے کہا کہ بھارت یاد رکھے کہ کشمیری آزادی اور حق خود ارادیت سے کم کسی بھی آپشن کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں کشمیری دنیا کے ہر ملک میں اپنے وطن کی آزادی کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اور بھارت کی ننگی جارحیت کو بے نقاب کر رہے ہیں انہوں نے کہ افواج پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے قیام پاکستان سے لے کر اب تک ہزاروں شہیدوں کی قربانیاں دے چکی ہیں افواج پاکستان ہمارا اثاثہ اور ہمارا سرمایہ افتخار ہیں افواج پاکستان ہماری عزت ہیں اور ہم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔