افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پرامن احتجاجی ریلی

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان، لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل اور بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر میں جاری بھارتی تسلط اور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی و ظلم و ستم کے خلاف، افواج پاکستان ور وطن عزیز پاکستان کے دشمنوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب سے اظہار یکجہتی کیلئے پرامن احتجاجی ریلی 14 جون بروز اتوار کو 3 سہ پہر لاہور ہائیکورٹ مال روڈ سے اسمبلی ہال چوک تک نکالی جائیگی۔

تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ترجمان کے مطابق تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے روح رواں قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار ریلی کی قیادت اور خصوصی خطاب کریں گے۔

ریلی میں علماء و مشائخ عظام ، پیر صاحبان اور سجاد گان، لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کے کمیونٹی ورکرز سمیت تمام مکاتب فکر سے وابستہ افراد ، مردو خواتین اور دیگر مذاہب کے سکالرز بھی کثیر تعداد میں شریک ہونگے۔