پاکستان کی غیرملکی کرنسی میں قرض ریٹنگ کم ہو کر’بی مائنس‘ ہو گئی

Standards and Poor's

Standards and Poor’s

کراچی (جیوڈیسک) اسٹینڈرڈ اینڈ پُور گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی غیر ملکی کرنسی میں قرض ریٹنگ ’بی‘ سے کم کر کے ’بی مائنس‘ کر دی۔

ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بجٹ اور بیرونی شعبوں میں بہتری کے فوری امکانات ختم ہوچکے ہیں اور معاشی ترقی میں سست روی، زرمبادلہ کی قلت بیرونی صورتحال کی مشکلات برقرار رہے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے میں توقع سے زیادہ تاخیر ہو رہی ہے۔

ایجنسی کے مطابق ریفارمز ایجنڈا کا دورانیہ طویل رہے گا، آئندہ ایک سے دو سالوں میں کے لیے بیرونی فنڈنگ کے انتظام کے سبب مستقبل میں ریٹنگ کی صورتحال مستحکم رکھی گئی ہے۔