پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ہفتے 86 لاکھ ڈالر کی کمی

Exchange

Exchange

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ہفتے چھیاسی لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ ہفتے مرکزی بینک کے ڈالر ڈپازٹس میں کمی جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق تئیس اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت چھیاسی لاکھ ڈالر کم ہوکردس ارب انتالیس کروڑ پانچ لاکھ ڈالر رہ گئی۔

اس دوران بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس تین کروڑ انسٹھ لاکھ ڈالر کے اضافے سے پانچ ارب اٹھارہ کروڑ انہتر لاکھ ڈالر ہوگئے تاہم مرکزی بینک کے ڈالر ڈپازٹس کا مالی حجم اس دوران چار کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالرکم ہوکر پانچ ارب بیس کروڑ چھتیس لاکھ ڈالر رہ گیا۔