واہ رئے پاکستان تیری قسمت

Pakistan

Pakistan

تحریر : ریاض احمد ملک بوچھال کلاں
پاکستان کو وجود میں آئے ساتح سال سے اوپر جا رہے ہیں مگر اس لا المیہ یہ رہا ہے کہ جب بھی اس نے ترقی کا سوچا تو اس میں محلاتی سازشوں نے جنم لیا اور اسے دھکیل کر پستیوں میں ڈالنے کی کوشش کی گئی کسی نے اسے اسلام کے نام پر لوٹا اور کسی نے اس پر سیاست کی آخری حدوں کو بھی چھونے کی کوشش کی اس کے بعد آذاد ہونے والے ممالک کا جائزہ لیں اور دیکھیں انہوں نے کتنی ترقی کی ہے ہمیں شرم آنی چاہیے مگر کیا کتیں ہمیں کرسی ملنا ضروری ہے چاہے ہمیں کچھ ہی کیوں نہ کرنا پڑ جائے لیاقت علی خان نے اتحاد کا مکہ بنایا تو اسے گولی مار دی گئی۔

اس کے بعد کن کن لوگوں نے کیا کچھ کیا آپ کے سامنے ہے پاکستان کو زولفقار علی بھو کی شکل میں لیڈر ملا جس نے پاکستان کو آئین دیا اس لو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے غریب لوگوں کو ملک سے باہر بھیجا لوگوں کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کا خواب دیکھا اور ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا خواب ہی نہیں دیکھا بلکہ اس کی بنیاد بھی رکھ دی اچانک ملک میں انقلاب کا واویلا پھیلنے لگا اور ایک ایسے شخص نے جو ملک کا وفادار ہی نہیں تھا بلکہ اقتدار کا دیوانہ تھا اس کے ہاتھوں اس عظیم لیڈر کا خون کرا دیا گیا اور گیارہ سال تک ملک کے ساتھ جو کھیل کھیلتا رہا اس کا بویا آج ہم کاٹ رہے ہیں اس نے اسلام کے نام پر ملک میں کلاشنکوف کلچرل کو فروغ دیا۔

Petrol Price

Petrol Price

افغان مہاجریں کو ہم پر مصلحت کر کے ہماری معشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا پھر قدرت نے اس سے وہ بدلہ چکایا کہ اسے عبرت کا نشان بنا دیا اس کے بعد ہمیں جمعوریت کا ننھا سا پودا لگانے کا موقع ملا اور بینظر بھٹو اقتدار میں آ گئیں مگر اس آمر کی جڑیں یا محلاتی سازشوں کی جڑیں اس قدر مضبوط تھیں کہ جمعوریت کو ایک کھیل بنائے رکھا غلام اسحاق خان نے اور فاروق لغاری نے کئی بار ہوس اقتدار کے کئے جمعوریت کا خون کیا اور میاں نواز شریف دو یہائی اکثریت سے اقتدار میں آئے اور انہوں نے اپنے طور پر جمعوریت کو مضبوط کرنے کے اقدامات کئے اور ملک کو موٹر وئے جیسا منصوبہ دیا۔

ملک کو ترقی کی جانب لانے کا خواب دیکھتے دیکھتے بھول گئے کہ ملک کو ترقی کی جانب لانے والوں کا انجام کیا ہوا محلاتی سازشوں نے ایک بار پھر سر اٹھا جب میاں نواز شریف نے پاکستان کو دنیا کہ نقشے پر پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر پیش کیا تو اچانک جنرل مشرف کا طیارہ ہوا میں آ گیا اور ہوس اقتدار میں پاگل اس شخص نے پاکستان کو دہشت گردی کا وہ تحفہ دیا کہ ہم کئی سال پیچھے چلے گئے مگر ہمارے ملک کے باسیوں کو عقل نہ آئی یہی مشرف ملک کو کئی سال پیچھے دھکیل کر ملک سے باہر مزے لے رہا ہے۔

پاکستان کے عوام غربت بھوک افلاس کی دلدل میں پھنس کر رہ گئے پھر زرداری منظر عام پر آئے انہوں نے ٹائم پاس کیا کیونکہ ملک میں جو بیج بو دیا گیا تھا وہ اتنا جلدی ختم نہیں ہونے والا تھا ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی مہنگائی عروج پر تھی پیٹرول کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی تھیں کہ میاں نواز شریف ایک بار پھر اقتدار میں آئے اور انہوں نے عوام کے لئے کیا کچھ نہیں کیا۔

Inflation In Pakistan

Inflation In Pakistan

پیٹرول کی قیمتیں نصف تک آ گئیں مہنگائی کوختم کرنے کے اقدامات کئے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کت لئے کام شروع کیا پھر دھرنا گروپ میدان میں آ گیا اور انہوں نے منتخب وزیر اعظم پر الزامات کی بوچھاڑ کر کے پاکستان کے عوام کی تذلیل شروع کر دی۔

پرانے پاکستان کو ختم کر کئے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی وہ پاکستان کس میں لڑکیا سرعام سڑکوں پر ناچیں کنجر پروگرام عام ہوں ملک میں شراب کباب کا دور دورہ ہو جس کے لئے انہوں نے منچلے نوجوانوں کو اکٹھا کیا یہ ملکی تاریخ ،یں پہلی بار ہو رہا ہے کہ پاکستانیوں نے اسلام سے دوری کے نعرے پر عمل کیا ورنہ پاکستانی اسلام کے نام پر سر کٹوانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔

اب ایک بار پھر محلاتی سازشوں نے عروج پکڑ لیا ہے جس سے خدشہ ہے کہ ہم یہ کئیں گے تمیں کھو دیا ہم نے مگر وہ وقت ہاتھ سے نکل چکا ہو گا عوام اس وقت ہوش کے ناخن لیں اور ہوس اقتدا میں پاگل ان افراد کو مسترد کریں اور انہیں اگلے الیکشن کے بعد اپنے عزائم مکمل کرنے کا مشورہ دیں کیونکہ اب پاناما سمیت کریپشن کے تمام کیس عدالت میں پہنچ گئے ہیں۔

ان پر کاروائی کا بھی آغاز ہو چکا ہے جس کے بعد کسی احتجاج کا کوئی جوازبنتا بھی نہیں وہ غریب عوام جو اپنی دہاڑی لگا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں وہ ان کے دھرنے میں اپنے بچوں کو کیا کھیلائیں گے اس کے علاوہ بھی ملک میں ہونے والی ترقی میں بھی رکاوٹ بن رہی ہے۔

اسلام آباد راولپنڈی کے ساتھ پورے پنجاب کو متاثر کیا جا رہا ہے چند مفاد پرست لوگ ملک میں ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں خدا رہ ان سے بچیں اور انہیں قائداعظم والے پاکستان میں ہی ترقی اور خوشحالی کا مشورہ دیں۔

Riaz Malik

Riaz Malik

تحریر : ریاض احمد ملک بوچھال کلاں
03348732994
malikriaz57@ gmail,com