پاکستان سارک انشورنس ریگولیٹرز فورم کا چیئرمین منتخب

Pakistan Saarc Insurance

Pakistan Saarc Insurance

کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین انشورنس ایس ای سی پی (ایس ای سی پی) محمد عارف آصف کو سارک کے دوسرے انشورنس ریگولیٹرز کے اجلاس میں تشکیل ہونے والی ریگولیٹرز فورم کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں شامل ہونے والے وفود نے ویزے کے عمل میں نرمی اور سارک ممالک کے درمیان وسائل اور عملے کے آسان تبادلے پر بھی غور کیا، نیز تعاون کی راہ مزید ہموار کرنے کے لیے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پر بھی سوچ بچار کیا گیا۔

سارک ریگولیٹرز اجلاس میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ سمیت ترکی اور کینیا وغیرہ کے ریگولیٹری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں انشورنس کے شعبے کی ترقی کے لیے سارک ممالک کے لیے ایک سیکریٹریٹ کی تشکیل کی تجویز بھی پیش کی گئی جس کے تحت 2 کمیٹیاں بنائی گئیں جن کا مقصد 3 ماہ کے اندر سیکریٹریٹ کے ڈھانچے اور تعاون کے علاقوں پر اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کرنا ہے تاکہ 6 ماہ کے اندر ان تجاویزپر عمل کیا جا سکے۔ انشورنس بورڈ نیپال کے چیئرمین ڈاکٹر فاتح بہادر نے پیشکش کی کہ آئندہ سارک انشورنس اجلاس کھٹمنڈو میں منعقد کیا جائے، اسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔