کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام عظیم پورہ ملت ٹائون یونین کمیٹی نمبر 14 میں 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ آبادیوں کے ہزاروں عوام نے مفت طبی امدادی کیمپ سے فوائد حاصل کئے کیمپ میں ماہرین طب نے ہزاروں لوگوں کا مفت طبی معائنہ ،مشوری اور ادویات تجویز کرنے کے ساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا یا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی ورہنماء عصمت انور محسود نے فری میڈیکل کیمپ کا تفصیلی دورہ کرکے عوام کو فراہمی کئے جانے والے طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر رحمن محسود ،رانا انتظار،مختار بٹ ،رمضان گجر ،عمران گجر ،دائود خان غلام باری اور محبوب الہی بھی موجود تھے ۔عصمت انور محسود نے میڈیکل کیمپ میں شاہ فیصل کالونی ،عظیم پورہ ،گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون ،الفلاح سوسائٹی ،رفاہ عام سوسائٹی اور گرد نواح سے آئے ہوئے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کی جدو جہد میں مصروف ہے اور انشا اللہ مخالفین کے جھوٹے پروپگنڈے کے باوجود عوامی خدمت کا سفر میاںمحمد نوازشریف کی قیادت میں جاری رہے گا انہوں نے کارکنا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امراض سے متعلق آگاہی عبادت ہے اس کے ذریعے نہ صرف لوگوں کو مرض سے محفوظ بلکہ صحت مند معاشرے کا قیام بھی یقینی بنا یا جاسکتا ہے عصمت انور محسود نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کو 2روزہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ فری میڈیکل کیمپ غریب بستیوں ،گوٹھوں سمیت تمام علاقوں میں قائم کیا جائے۔