کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے تحت دعوتی و تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا دین محمدی کو ایک دیکھنا چاہتے مگر دشمن ہمیں قومیتوں اور فرقے کی بنیاد پر لڑانے میں مصروف ہیں جس سے نجات کا واحد راستہ جہاد ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن اور حکمرانوں کی نااہلی کے باعث عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ اداروں کو برباد کرنے والے باہر سے نہیں آئے۔
اسٹیل مل پی آئی اے اور دیگر منافع بخش اداروں کو حکمرانوں نے برباد کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا اسلامی انقلاب کا زمانہ آنے والا ہے اور پاکستان میں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔