پاکستان کا مستقبل عوام کے ہاتھ میں ہے۔ اے پی ایم ایل

APML

APML

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی کی قیادت میں یوم آزادی کے موقع پر شہاب الدین شاہ حسینی ‘ شاہد قریشی ‘ سید وسیع الدین ‘ سید سلیمان علی ‘ سید مشرف عالم ‘قاسم رضوی ‘اویس احمد ‘ محمد مزمل ‘محمد یاسر‘فیروزہ وارثی ‘ قرا ¿ت زیدی اور سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید و دیگر رہنماوں نے پرویز مشرف کی ہدایت پر مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کی تربت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بعد ازاں شہاب الدین حسینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جن مسائل و مصائب ‘ مشکل حالات اور خطرات سے دوچار ہے۔پرویز مشرف نے تمام تر خطرات ‘ انتقامی کاروائیوں اور جھوٹے مقدمات کے باوجود پاکستان اور عوام کو مسائل و مصائب سے نکالنے اور ملک و قوم کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ بنانے کا عزم کیا ہے اور اپنے محبانہ و جرا ¿تمندانہ کردار کی ادائیگی کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں جبکہ قوم قائد کے فرمان تنظیم ‘ اتحاد ‘ یقین محکم کے تحت یکجا ہوکر پرویز مشرف اور آل پاکستان مسلم لیگ پر ووٹ کے ذریعے اپنے اعتماد کا اظہار کرے تو آئندہ انتخابات میں مثبت تبدیلی لاکر اپنے نسلوں اور پاکستان کو محفوظ و خوشحال بنانے کے قائد ‘ مشرف اور عوام کے خواب کو تعبیر دی جا سکتی ہے۔