پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہا تھ میں ہے ۔ پرویز مشرف
Posted on February 25, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی (جی پی آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہا تھ میں ہے۔ میری کوشش ہے کہ لیڈر شپ نوجوانوں کے ہاتھ میں ہو کیونکہ پاکستان کو آپ جیسے نوجوانوں نے سنبھالنا ہے۔وہ اتوار کے روزآغا خان جمخانہ میں چترالی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے کنونشن سے ٹیلیفو نک خطاب کر رہے تھے۔حاجی قیوم لال’شیر جہان ایڈوکیٹ،صمصوم علی رضا ،امتیاز علی شاہ اور اے پی ایم ایل کی ترجمان اطلاعات آسیہ اسحاق اورچترالی طلبا کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
پرویز مشرف نے کہا کہ انہیں چترالی طلبا سے بات کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ میرا چترال سے خاص دلی لگائو رہا ہے۔وفاداری چترالی لوگوں کی خاصیت ہے جبکہ چترالی محنت کش’طاقتور اور امن پسند لوگ ہیں جن کی محب وطنی پر شک اور شبہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگوں کیلئے خوشی جبکہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے۔
آئندہ عام انتخابات میںچترال سے الیکشن لڑوں۔پرویز مشرف نے کہا کہ چترالی لوگوں کو انتہائی کٹھن اور مشکل راستوں سے گزر کر اسلام آباد اور دیگر شہروں میں جانا پڑتا تھا لیکن انہوں نے اپنے دور حکومت میں چترال کے لوگوں کیلئے نہ صرف وسیع اور کشادہ سڑکیں بنائیں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات ان کو ان کی دہلیز پر پہنچائیں۔
اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا کہ چترال پاکستان کا دل ہے اس میں شیعہ سنی کا اتحاد مثالی ہے اور اس مثالی اتحاد کو برقرار رکھنا چاہئے۔