پاکستان پر گیس پائل پائپ کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرنے پر زور

Pak,Iran Pipeline

Pak,Iran Pipeline

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایران نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ گیس پائل پائپ کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرے، تاکہ معاہدے پر عمل درآمد کیا جاسکے۔

ایران کے وزیر پیٹرولیم علی مجیدی نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن معاہدے پر عمل درآمد کے لئے تہران اسلام آباد کی جانب سے عملی اقدامات کا منتظر ہے، پاکستان اپنی سرحد پر سات سو کلو میٹر چویل پائپ لائن کی تعمیر جلد ممکن بنائے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکام گیس پائپ لائن معاہدے میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کے لئے اقدامات کریں، تاکہ معاہدے کے مطابق منصوبے پر عمل کیا جاسکے، یاد رہے امریکی دھمکیوں کے باعث پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ التوا کا شکار ہے۔