نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کو گیس فروخت کرنے کے لیے تیار ہے۔
گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان 5 ملین میٹرک کیوبک میٹر یومیہ گیس فراہمی کامعاہد طے پانے کے قریب تھا، بھارت کے وزیر مملکت برائے پٹرولیم اور قدرتی گیس دھرمیندر پردھان نے بتایا کہ بھارت ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان کو سستے نرخ پر ایل این جی فراہم کرنے کو تیار ہے، بھارت کا پبلک سیکٹر یونٹس اتنا مضبوط ہے کہ ہمسایہ ممالک جس شرح سے گیس حاصل کر رہے ہیں۔
بھارت ان کے مقابلے میں پاکستان کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلیے سستے نرخ پر ایل این جی فروخت کرنے لیے کافی مضبوط ہے۔تاہم انھوں نے کہا کہ یہ ایک سفارتی، جغرافیائی و سیاسی مسئلہ تھا،گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستان کو گیس فراہمی کی تجویز پر عمل درآمد رک گیا تھا۔
گزشتہ سال گیل انڈیا، اور انٹراسٹیٹ گیس سسٹم پاکستان تقریباً 50 لاکھ میٹرک اسٹینڈرڈکیوبک میٹر یومیہ فراہم کرنے کے ایک معاہدے پر پہنچ چکے تھے۔
اس معاہدے کے تحت بھارت نے 5 برس تک پاکستان کو گیس فراہم کرنا تھی، گزشتہ سال اگست میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے پاکستان کے ساتھ سفارتی مذاکرات منسوخ کردیے جس کی وجہ سے یہ مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔