اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی یکطرفہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان عالمی برادری کی امن کوششوں کی حمائت کرتا ہے کیونکہ ان حملوں میں عورتیں اور معصوم بچے شہید ہو رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کاز اور 1967 کے معاہدے کے تحت آزاد ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہے کا حامی ہے۔