اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے گلگت بلتستان کے انتخابات سے متعلق بھارتی بیانات اور جھوٹی دلیلوں کو مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے پاس گلگت بلتستان الیکشن پر بیان دینے کا کوئی جواز نہیں ہے لہٰذا پاکستان نئی دہلی کے بیانات مکمل طور پر رد کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں فراڈ انتخابات کراتی رہی ہے اور گلگت بلتستان الیکشن پرجھوٹے بیانات سے بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔