لندن (جیوڈیسک) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو جہاں بیرونی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے وہاں اسے بے شمار اندرونی خطرات کا بھی سامنا ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ موجود ہ حالات کا تقاضہ ہے کہ اب کسی اور سے مدد کی توقع کرنے کے بجائے اپنے ملک کے بارے میں خود سوچیں اب مگوں کی کیفیت سے نکل کر ملک کے مستقبل کے بارے میں کوئی ٹھوس فیصلہ کر کے ڈٹ کر اس پر قائم رہنا ہو گا۔