نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں ذمہ داریاں سنبھال لیں، کہتی ہیں پاکستان کے خلاف منفی پرو پیگنڈا کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کا مؤثر جواب دیں گے، پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں طاقت کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں، اصلاحات میں اپنا کردار ادا کروں گی۔
واضح رہے کہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔