پاکستان کا عالمی قوانین میں تبدیلی نہ کرنے تک کبڈی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے

kabaddi

kabaddi

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان نے متنبہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے اگرانٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے ساتھ مل کر قوانین نہیں بنائے تو قومی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔

کبڈی کے اب تک پانچ ورلڈ کپ ہوچکے ہیں ابھی تک کوئی بھی ٹیم بھارت کو شکست نہیں دے سکی۔ وجہ بھارتی پہلوانوں کی طاقت نہیں۔ بلکہ بھارت کے اپنے قوانین اور ایمپائرز ہیں۔

اس ورلڈ کپ میں بھی بھارتی آرگنائزر نے انکی ٹیم کے تین پوائنس کی برتری ملتے ہی مقررہ وقت سے پہلے میچ ختم کر دیا۔ پاکستان کے احتجاج پر اب معاملے کی چھابین جاری ہے لیکن پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ میں نیوٹرل ایمپائرز نہ ہوئے تو قومی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن نے ہر سال کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد پر بھی کڑی تنقید کی تو کی ہے لیکن تاحال اس کے انعقاد کے سلسلے کو روک نہیں سکا ،اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک ہونے والے پانچوں ورلڈ کپ کی میزبانی بھی بھارت نے ہی کی ہے۔