پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے اضافہ

Gold Price

Gold Price

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں سونے کے بھاو 3 سال کی بلند ترین سطح پر آ گئے، سونا 450 روپے اضافے سے 60 ہزار روپے تولہ ہو گیا، دو روز میں سونے کے ریٹ میں 700 روپے تولہ اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں خالص سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کے اضافے سے60 ہزار روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کے اضافے سے 51428 روپے جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 47142 روپے فی 10 گرام ہوگئی۔