مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 05/08/2015

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ رشید صاحب نے الطاف حسین کے حالیہ پاکستان دشمنی پر مبنی تقاریر اور بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کس مصلحت کے تحت الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ چلانے سے گریز کر رہی ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے سے الطاف حسین کے ریاست کے خلاف مسلسل بیانات پر حکومت کا رویہ نہایت غیر سنجیدہ اور مایوس کن رہا ہے۔ بجائے اس کے کہ حکومت اس معاملے کو قومی سالمیت کے حوالے سے دیکھے حکومت اس پر سیاسی مصلحتوں کا شکار نظر آ رہی ہے اور تمام حکومتی وزرا قومی سلامتی کے اس مسئلے پر غیر سنجیدہ بیانات کے علاوہ کچھ نہی کر پائے۔ قومی غیرت کے معاملے پر حکومت خاموش رہنے کی بجائے یہ وضاحت کرے کہ کیا وہ الطاف حسین کے بارے نرم گوشہ رکھتی ہے یا بھارت کے بارے، الطاف حسین کے بیان پر حکومت کا ردعمل خاموش تائید سمجھا جائے۔جناب فرخ رشید صاحب نے مزید کہا کہ حکومت وقت قومی سلامتی کی امین ہوتی ہے جس کا ان کو پاکستان کے آئین نے مکمل اختیار دیا ہے۔ مگر اس اختیار کو اس حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غلط طریقے سے استعمال کیا اور عمران خان کے خلاف دھرنے کے دوران غداری کے مقدمے قائم کئے جس کا مقصد صرف سیاسی تھا لیکن آج جب الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ ریاست کے خلاف جنگ کا طبل بجا رہی ہے تو حکمران ان عناصر کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔ تاریخ گواہ کہ غیرت مند قومیں ان غدار عناصر سے ہمیشہ آہنی ہاتھوں سے نمٹتی ہے اور ایک غیرت مند قوم کے شہری کی حیثیت سے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ تمام سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے الطاف حسین پر فوری طور پر غداری کا مقدمہ چلائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سٹیج پر دھاندلی کے نعرے لگانے والے عمران خان صاحب اب پچھتا رہے ہیں۔ کئی ماہ دھرنوں میں ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔ عمران خان اب انقلاب کے جھوٹے دعوئوں سے نئی نسل کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے۔ تحریک انصاف نے پاکستان کی سیاسی اقدار کو مسخ کر دیا۔ عمران خان صاحب جان لیں کہ الزام تراشی اور بیان بازی کے ذریعے سیاست کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ عوام کی خدمت کرنے والے ہی عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان مسلم لیگ ن محمدشاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہجو ڈیشل کمیشن کے فیصلے سے دھرنا سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو گئی، عمران خان کو جو ڈیشل کمیشن کا تسلیم کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ کر سیاست چھوڑ دینی چاہئے، جو ڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد ثابت ہو گیامسلم لیگ ن نے کسی سیاسی جماعت کا مینڈیٹ نہیں چرایا، پاکستان کے 18کروڑ عوام نے میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب کیا ہے، تاریخی فیصلے کے بعد جمہوریت مزید مضبوط ہو ئی ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ہمارا مشن عوام کے بے لوث خدمت کرنا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔