کرپشن

Pakistan Corruption

Pakistan Corruption

تحریر : پیر توقیر رمضان
پاکستان میں تقریباً ہر سرکاری ادارے میں کرپشن جاری ہے آج کسی سرکاری ادارے سے رشوت کے بغیر کام نکلوانا ناممکن ہو چکا ہے کرپشن ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے ،حکومت پاکستان کی طرف سے کرپشن کی روک تھا م کے لیے اقدامات تو کیے گئے ہیں لیکن ان پر سختی سے عمل در آمد نہیں کروایا جارہا ، آج پاکستان میں ہر ادارے میں کرپشن ہورہی ہے اگر کسی جگہ،سڑک یا زمین کی تعمیر کا ٹھیکہ لیا جائے تو ٹھیکیدا ر اس میں اپنا فائدہ ضرور سوچاگا ، ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی وجہ سے منصوبہ اپنی تکمیل تک پہنچنے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکا ہو جاتے ہیں ، کرپٹ افسران کی کرپشن کے باعث ملکی مالیتی کے ادارے تباہ ہو چکے ۔ملک میںبڑھتی ہوئی کرپشن ہماری معیثت کو کمزور بنا رہی ہے۔

ہم اگر آج ملک میں جاری کرپشن کی روک تھام کے لیے اقداما ت نہ کریں گے تو آنیوالے کل اس میں کمی آنے کی بجائے اس میں مزید اضافہ ہو گا جو ہمارے لیے خطر ناک ہو گا بعض کرپٹ افسران تو یہ بھول جاتے ہیں کہ اب ہر کام کا ایک دن حساب دینا ہو گا بلکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ ہے اس دنیا میں ہی ہے ۔کرپشن ہماری معیثت کو کھوکھلا کر رہی ہے جو ہمیں محسوس نہیں ہو رہا ہے ، ہمارے پاس تعلیم ہو یا نہ ہو پیسے ہوں ، ملک کا قیمتی اثاثہ پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں اٹھائے نوکریوں کی تلاش میں دھکے کھاتے پھر رہے ہیں۔

آج وہ دوسرے ہیں لیکن کل ہم بھی ان میں ہوں سکتے ہیں ۔ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں احمد رضا خاں مانیکا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کرپشن کی شدید مذمت کرتے ہیں، کہ کرپشن ہمارے جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے ، حکمرانوں کی کرپشن کے باعث جہاں ملکی مالیتی کے ادارے تباہ ہو چکے ہیں وہیں آج بغیر رشوت کے کسی ادارے سے کام نکلوانا نا ممکن ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ہمیشہ کرپشن کیخلاف آواز اٹھا ہے، تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جدوجہد کررہی ہے۔

Nawaz Family

Nawaz Family

شریف خاندان کی کرپشن کی وجہ سے ملکی مالیتی کے ادارے خسارے میں جا رہے ہیں ، حکمرانوں کو پانامہ لیکس کے ذریعے شو ہونیوالی کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔احمد رضا مانیکا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی تین سالہ حکومت کے دوران حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے لوٹ رہے ہیں،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں حکمرانوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، شریف خاندان کی کرپشن کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تعمیر سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہو جاتے ہیں۔ تحریک انصاف کے PP-228 سے ٹکٹ ہولڈر میاں مظہر فرید وٹو کا کہناہے کہ حکمرانوں کی کرپشن سے آج مختلف اداروں سے رشوت کے بغیر کام نکلوانا ناممکن ہو چکا ہے ، ظلم اور کرپشن کی حکومت اب زیادہ دیر تک نہیں چلنے والی، شریف خاندان کو پانامہ لیکس کا جواب دینا ہو گا ،پانامہ لیکس حکمران خاندان کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے ،حکمرانوں کا بال بال کرپشن میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جدوجہد کررہی ہے، شریف خاندان کی کرپشن کی وجہ سے ملکی مالیتی کے ادارے خسارے میں جا رہے ہیں ، حکمرانوں کو پانامہ لیکس کے ذریعے شو ہونیوالی کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔انہوںنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی تین سالہ حکومت کے دوران حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے لوٹ رہے ہیں،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں حکمرانوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، شریف خاندان کی کرپشن کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تعمیر سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہو جاتے ہیں۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ ملک میں جاری اور مختلف سرکاری اداروںمیں جاری کرپشن کا سخت نوٹس لے کر کرپشن کرنے والے کو جہاں اس کے عہدے سے برخاست کیاجائے وہیں اس کو محکمانہ سزابھی دی جائیں۔

آج پاکستان کے مالیتی اداروں کے خسارے پر جانے کی سب سے بڑی وجہ مختلف محکموں میں جار ی کرپشن ہے جس کا اگر اب بھی سختی سے نوٹس لیاجائے تو ہم کرپشن پر قابو پا سکتے ہیں لیکن اگر اب بھی ڈھیل کر دی گئی تو ملک کے ہر ادارے میں غریب عوام کو لوٹنا معمو ل بن جائے گا اور کرپشن پر قابو پانا بہت ہی مشکل ہو جا ئے گا، کرپشن کی وجہ سے ہماری جڑیں کھوکھلیں ہورہی ہیں۔

Pir Touqeer Ramzan

Pir Touqeer Ramzan

تحریر : پیر توقیر رمضان