ملک کی ترقی میں اور معیار تعلیم

Education

Education

کسی بھی ملک کی ترقی میں اس کے معیار تعلیم کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اور میڈیا ایجوکیشن کے فروغ میں بہت مثبت کردار ادا کر سکتا ہے، چوہدری محمد سرور بہت جلد ایرا کے پلیٹ فارم سے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے ذریعے یقیناً معیار تعلیم کی بہتری میں مدد ملے گی، عدنان لودھی (صدر ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن) ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایرا) نظام نو منتخب عہدیداروں میں بطور صدر عدنان لودھی، نائب صدر کاشف دائودی، جنرل سیکرٹری علی عثمان خواجہ، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی رب نواز خان، فنانس سیکرٹری میاں علی افضل، پریس سیکرٹری ارسلان حیدر، خواتین کوآرڈینیٹر نادیہ بخاری اور عمبرین فاطمہ نے گورنر پنجاب سے حلف اٹھایا۔

جبکہ دیگر ایگزیکٹو ایرا ممبران میں عثمان غنی روزنامہ سعادت، ناصر چوہدری روزنامہ سیاسی دوست لاہور نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی پُروقار ایرا کی حلف برداری تقریب میں ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر خلیق الرحمان، ارشد انصاری، رانا عظیم، سہیل وڑائچ،سلمان غنی، نسیم قریشی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی کوئی بھی قوم تب تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہاں پر ایجو کیشن کا شعبہ ترقی نہیں کرئے گا۔

قوم کی ترقی شعبہ تعلیم سے منسلک ہے۔ تاریخ گواہ ہے جس ملک نے اپنا تمام تر فوکس نوجوانوں کی تعلیم پر رکھا وہ ممالک آج دنیا کے سپر طاقتوں میں ہیں۔ایک وقت تھا جب دنیا میں مسلم سائنسندانوں کانام عروج تھا۔ ان کی کتابیں آج بھی یورپ سمیت پوری دنیا کی عظیم درسگائوں میں پڑھائی جاتی ہیں۔مگر آج بدقسمتی سے مسلمان تحقیق و تجسس کے شعبہ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ہم دنیا کے دیگرمسلم ممالک کی کیا بات کریں۔ ہمارا پیار ے ملک پاکستان میں بھی خواندگی کا تناسب حوصلہ افزا نہیں ہے۔ آخر پاکستان تعلیم کے شعبہ میں اتنا پیچھا کیوں ہے۔ وہ کونسی مشکلات ہیں جو اس شعبے میں حائل ہیں۔ وہ کو نسی سیاسی و غیر سیاسی طاقتیں ہیں،وہ کون سے بیرونی و اندرونی ہاتھ ہیں۔ جو نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے اور وہ آئے دن سکولوں و کالجوں کو دہشت گردی کی نذ رکررہے ہیں۔ انہیں پتا ہے کہ اگر پاکستان میں خواندگی کا تناسب بڑھ گیا، یہاں کے لوگ تعلیم یافتہ ہو گئے تو یہ ملک صیح معنوں میں ایٹمی اسلامی جمہوریہ پاکستان بن جائے گا۔

اور دنیا کی عظیم طاقتوں میں اس کا نام صف اول پر آجائے گا۔ پاکستان میں کچھ ایسی محب وطن تنظیمیں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کام کررہی ہیں جن سے ملک کی اصلا ح ہو رہی ہے۔اس طرح نظام تعلیم کو درست کرنے اور اس میں کہاں کہاں پر خرابیاں ہیں ۔اس شعبہ کی آواز کو احکام بالا تک پہنچانے کیلئے نوجوان صحافیوںکی ایک معروف تنظیم ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایرا)دل وجان سے بھرپور محنت کررہی ہے ۔اس تنظیم کے سبھی ممبرز شعبہ تعلیم سے اس قدر جڑے ہوئے ہیں کہ وہ اپنے قلم کی طاقت سے ہر روز ایوانوں تک مسئلے مسائل کو پوائنٹ آئوٹ کررہے ہیں۔جس پر اکثر حکومت وقت فوری ایکشن بھی لیتی ہے۔ ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایرا)پچھلے کئی سالوں سے شعبہ تعلیم میں کام کررہی ہے۔ اس تنظیم سے منسلک پورے پاکستان کے ایجوکیشن رپورٹرز چاہے وہ گائوں، تحصیل، ضلع شہر ہر لیول پر طالبعلموں، اساتذہ، کے مسائل گورنمنٹ تک پہنچاتے ہیں تا کہ انہیں بروقت حل کرنے میں کی مدد جا سکے۔ (ایرا)کے ایگزیکٹو ممبرز اس سلسلے میں وقتا فوقتاً مختلف شہروں کی یونیورسٹیوں و کالجوں کے دورے بھی کرتی رہتی ہے۔

Sworn

Sworn

ایرا کی شعبہ تعلیم کیلئے محنت و کاوشوں کا اندازہ آپ اس بات سے بھی لگا سکتے ہیں۔ اس سال ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایرا) کے نومنتخب ہونے والے عہدیداروں سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے گورنرہائوس میں حلف لیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ایک نہایت ہی نفیس انسان ہیں۔ اور ہمیشہ سے دُکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہے ہیں اور جب سے وہ گورنر پنجاب بنے ہیں وہ وقتا ً فوقتاً مختلف تنظیموں کے وفود سے ملاقات کرتے رہتے ہیں ۔تا کہ ان محب وطن تنظیموں کے حوصلے بلندرہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے گزشتہ دنوں بھی اپنی مصروفیات میں خصوصی وقت نکال کر نوجوان صحافیوں کی معروف تنظیم ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایرا)کو وقت دیا۔ اس موقع پر (ایرا)کے ممبران نے شعبہ تعلیم کے مسئلے مسائل اور ان کے حل کیلئے گورنر پنجاب سے تفصیلی بات چیت کی جس پر گورنر پنجاب نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایرا)کے اعزاز میں کئی جانے والی تقریب بہت شاندار تھی جس میں بہت سے معروف صحافیوںسمیت دوسری صحافی تنظیموں کے صدور نے بھی شرکت کی۔

حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اس کے معیار تعلیم کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اور میڈیا ایجوکیشن کے فروغ میں بہت مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ جن ممالک میں حکومت کے مقابلے میں اپوزیشن کمزور ہو ان میں میڈیا اپوزیشن کا کردار ادا کرتا ہے۔ایرا کے صدر عدنان لودھی،نائب صدر کاشف دائودی،جنرل سیکرٹری علی عثمان خواجہ، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی رب نواز خان،فنانس سیکرٹری میاں علی افضل،پریس سیکرٹری ارسلان حیدر، خواتین کوآرڈینیٹر نادیہ بخاری اور عمبرین فاطمہ نے گورنر پنجاب سے حلف اٹھایا۔ جبکہ دیگرایگزیکٹو ایرا ممبران میں عثمان غنی روزنامہ سعادت، ناصر چوہدری روزنامہ سیاسی دوست لاہور نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بطور چانسلر ان کی سب سے پہلی ترجیح شعبہ تعلیم کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ برطانیہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ٹونی بلیئر سے سوال کیا کہ اگر وہ الیکشن جیت گئے تو ان کی پہلی تین ترجیحات کیا ہوںگی تو انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن، ایجوکیشن اور ایجوکیشن۔ چوہدری سرور نے کہا کہ یہی وہ جذبہ ہے جو کسی بھی ترقی پزیر ملک کو شاہراہ ترقی پر گامزن کر سکتا ہے۔ انہوں نے ایجوکیشن رپورٹرز کوشعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ایرا کے صدر عدنان لودھی نے اس موقع پر کہا کہ بہت جلد ایرا کے پلیٹ فارم سے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے ذریعے یقیناً معیار تعلیم کی بہتری میں مدد ملے گی۔تقریب میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران،جی سی یو لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیق الرحمان،لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا عظیم،سنیئر صحافی سہیل وڑائچ،سلمان غنی،نسیم قریشی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، صحافیوں اور دیگر ایرا ممبرز ایجوکیشن رپورٹرز نے بھی شرکت کی۔

لاہور، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور گورنر ہائوس میں ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایرا) کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لے رہے ہیں۔ ایرا کے صدر عدنان لودھی، نائب صدر کاشف دائودی، جنرل سیکرٹری علی عثمان خواجہ، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی رب نواز خان، فنانس سیکرٹری میاں علی افضل، پریس سیکرٹری ارسلان حیدر، خواتین کوآرڈینیٹر نادیہ بخاری اور عمبرین فاطمہ نے گورنر پنجاب سے حلف اٹھایا۔ جبکہ اس موقع پر ایرا کے ایگزیکٹو ممبر عثمان غنی روزنامہ سعادت اور ناصر چوہدری روزنامہ سیاسی دوست لاہور بھی بیٹھے ہیں

لاہور، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کاگورنر ہائوس میں ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایرا)کے ممبران کے ساتھ گروپ فوٹو، زیر نظر تصویر میں ایرا کے صدر عدنان لودھی، نائب صدر کاشف دائودی، جنرل سیکرٹری علی عثمان خواجہ، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی رب نواز خان، فنانس سیکرٹری میاں علی افضل، پریس سیکرٹری ارسلان حیدر، خواتین کوآرڈینیٹر نادیہ بخاری اور عمبرین فاطمہ سمیت ایرا کے ایگزیکٹو ممبر عثمان غنی روزنامہ سعادت اورناصر چوہدری روزنامہ سیاسی دوست لاہورسمیت دیگر شریک ہیں

Usman Ghani

Usman Ghani

تحریر: عثمان غنی