حکومت پاکستان عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے: سید افتخار الحسن

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) حکومت پاکستان عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے دیہی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر تعمیر وترقی کے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کی بھرپور تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سید افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ نے گیپکو کے زیر انتظام نواحی علاقہ واہلہ میں200 کے وی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کے موقعہ پر کیا۔

انہوں نے ایکسیئن گیپکو سردار جمشید خان ،عملہ کیساتھ ملکرڈی فیوز لگا یا اور علاقہ میںبجلی چالو کی۔ ایم این اے افتخار الحسن نے سانحہ پشاور کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں نے انسانیت کی تذلیل کرکے ثابت کردیا ہے کہ ان کا انسانوں سے کوئی تعلق نہیں وہ جانوروں سے بھی بدترین ہیں دہشت گرد قابل رحم نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے سانحہ پشاور میں متاثر ہونے والے ڈسکہ کے رہائشی خاندانوں کو مالی امداد پہنچا دی گئی ہے ، دہشت گردوں کا اس ملک سے صفایا کر کے ہی دم لیں گے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے علاقہ کے عوام کو بھولے نہیں شہریوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ایکسیئن گیپکو سردار جمشید خان نے اس موقعہ پربتایا کہ چیف ایگزیکٹو گیپکوظہور احمد چوہان اور دیگر افسران حکومتی ہدایات کے مطابق ریجن بھر میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور حکومتی احکامات کے مطابق صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے۔ اس موقعہ پر ایس ڈی او زین العابدین،محموداحمد خان لودھی،واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے ڈویژنل چیئرمین میاں محمد جمیل اور مقامی مسلم لیگی رہنما محمد رشید ،اعجاز گجر بھی موجود تھے۔

Wazirabad News Picture

Wazirabad News Picture

Wazirabad News Picture

Wazirabad News Picture

Wazirabad News Picture

Wazirabad News Picture