حکومت پاکستان میڈیا کی آزادی کا دفاع کرے، یورپی یونین

European Union

European Union

برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے حامد میر پر حملے کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ صحافیوں پر حملوں کی تحقیقات کے نتائج سے عوام کو باخبر رکھا جائے۔

یورپی یونین نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کے لیے خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمہوری معاشروں میں آزادی اظہار رائے بنیادی اصول ہے۔ 2008 سے اب تک پاکستان میں 34 صحافی قتل کردیے گئے، پاکستان دنیا بھر میں صحافیوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ملکوں میں سے ایک ہے۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملے کے بہت سے کیسز میں حملہ آوروں کا ٹرائل نہیں کیا گیا، حکومت پاکستان صحافیوں کے ساتھ رونما ہونے والے واقعات کی تحقیقات کرائے، حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ میڈیا کی آزادی کا دفاع کرے، ایسا ماحول پیدا کیا جائے جہاں میڈیا آزادی سے اور موثر طور پر کام کرسکتا ہوں، یورپی یونین میڈیا کی آزادی کے لیے ضروری ماحول پیدا کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔