لیہ ( نامہ نگار) مرکزی سیکریٹری اطلاعت جمیعت علمائے پاکستان سردار محمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کا سعودیہ عرب میں فوج نہ بھیجنے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے جس سے ہم دو مسلمان بھائیوں یمن اور سعودی عرب کے مابین فریق بننے کی بجائے اپنا مصالحانہ کردار ادا کر سکیں گے۔پاکستان کے اپنے حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ فریق بنے۔
ان سے بدترین دہشتگردہی کا سامنا ہے اور ہماری فوج اس کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے۔ ہماری فوج کا ملک سے باہر جا نا ہمارے اپنے لیئے خطرے کا باعث بن سکتا تھا۔ اس لیئے حکومت نے یہ فیصلہ کر کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ اب پوری قوم کو اطمنان رکھنا چاہیئے کہ ان کی قیادت جاگ رہی ہے اور دور اندیشی سے ملک کے مفاد میں فیصلے کیئے جا رھے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمیعت علمائے پاکستان نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے کوششوں میں مصروف ہے اور حکومت پاکستان سے توقع رکھتی وہ پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاظ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے ہماری کوششوں کی حمایت کرے گی۔ طارق پہاڑ ( نامہ نگار) لیہ