گجرات : ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ حکومت پاکستان وزیر ستان کے مہاجرین کی بحالی کے سلسلہ میں فوری اقدامات کریں کیونکہ یہ مسئلہ گھمبیر شکل اختیار کرتا جا رہا ہے ‘ موجودہ حالات میں بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ اندرونی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔
ملک کی تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں ‘ وہ گزشتہ روز اپنے رہائشگاہ پر معززین سے گفتگو کر رہے تھے ‘ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مہاجرین کے مسائل کے حل اور اُن کی بحالی کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرنا چاہیے کیونکہ مہاجرین بھی ہمارے بھائی ہیں ۔ پاکستان کا استحکام اور تحفظ ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔