پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے پر معاشی بدحالی کا خاتمہ ممکن ہو گیا

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے پر معاشی بدحالی کا خاتمہ ممکن ہو گیا ہے ،،27ممالک سے تجارتی مراسم قائم ہونے پر لاکھوں افراد کو ذریعہ معاش فراہم ہو گا ،،زہریلا پانی پینے سے لاکھوں افراد کینسر جیسی موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ،،ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پیرمحل تحصیل بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی جیسے در پیش مسائل سے نکالنے کیلئے پوری قوم کے متحد ہونے کا وقت آ گیا ہے سیاسی پارٹیوں کو پاکستان کے مفادات کی خاطر تمام ذاتی مفادات کی جنگ لڑنے کی بجائے قومی مفاد پر نظر ثانی کرنی چاہیے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے معاشی بدحالی کا خاتمہ ہو گا۔

مجھے فخر ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان 27 ممالک میں تجارت کر سکے گا جس سے پاکستان میں لاکھوں افراد کو روزگار فراہم ہو گا نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں کوئی بھی قوم تب تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے سڑکوں پر نوکریاں ڈھوتے پھریں گے۔

موجودہ حکومت نوجوانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے قرضہ سکیم آسان شرائط پر فراہم کر رہی ہے جس سے نوجوان اپنا ذاتی کاروبار کر کے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اسلامی جمہوریہ پاکستان پر اقلیتی برادریوں کا پورا حق ہے اور ان کی تمام مذہبی تہواروں میں شرکت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے گورنر ہائوس کے دروازے تمام لوگوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب نے صحافیوں کے کردار کو سہراتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری قوم کا اثاثہ ہیں جن کا ملکی مفاد اور ملکی ترقی سمیت معاشرہ میں اہم رول ہ ے،،صدر بار ایسوسی ایشن رانا عمران حفیظ منج نے سپاس نامہ پیش کیا اس موقع پر اے ڈی سی جی ملک خادم حسین جیلانی ، اے سی پیرمحل عمران عصمت پنوں،ڈ اکٹر کشف ریاض اللہ ، منظر حفیظ،انورالحق لونا، طارق جاوید کمبوہ ممبر پنجاب بار رانا محمد اکرم ،ایڈیشنل سیشن جج ،سول جج، سمیت وکلاء برادری کی کثیر تعداد موجود تھی۔